آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے گروپ کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے سامنے جیت کے لئے 316 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ یہ میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ آخری خبریں ملنے تک افغانستان نے37اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر168 رن بنالئے ہیں۔ اس سے قبل، پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹ کھو کر 315 رن بنائے۔
اس میں سلامی بلّے بازی Ryon Rickleton کی پہلی سنچری اور دیگر تین بلّے بازوں کی نصف سنچریاں سامل ہیں۔Rickleton نے جار حانہ بلّے بازی کا مظاہدہ کرتے ہوئے 106گیندوں میں 103 رن بنائے۔
وہیں کپتان Temba Bavuma نے 58، Rassie van der Dussen نے 52 رن کی اننگز کھیلی۔ Aiden Markram نے پچاس رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے آزمودہ کار گیندباز محمد نبی نے دو وکٹ لئے جبکہ فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی اور نور احمد نے ایک – ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Site Admin | February 21, 2025 9:38 PM
چمپئن ٹرافی کرکٹ میں جنوبی افریقہ نے کراچی میں افغانستان کے سامنے جیت کیلئے 316 رن کا نشانہ رکھا ہے