February 25, 2025 10:28 AM

printer

چمپئنز ٹرافی کرکٹ میں کَل رات گروپ- اے کے میچ میں نیوزیلینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔

مردوں کی ICC چمپئنز ٹرافی کرکٹ میں کَل رات راولپنڈی میں گروپ- اے کے میچ میں نیوزیلینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ اس جیت سے نیوزیلینڈ بھارت کے ساتھ گروپ-اے میں سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اب نیوزیلینڈ اور بھارت کے گروپ-اے میں دو کامیابیوں کے ساتھ چار-چار پوائنٹس ہیں۔ ہر گروپ سے چوٹی کی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ بنگلہ دیش اور موجودہ چمپئن پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے دونوں میچ ہار گئی ہیں۔ آج راولپنڈی میں گروپ-بی کے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔