June 19, 2025 9:42 PM

printer

چار ریاستوں کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ پُرامن طور پر مکمل ہوگئی ہے

چار ریاستوں کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ پُرامن طور پر مکمل ہوگئی ہے۔ گجرات کی Visavadar سیٹ پر 54 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی جبکہ Kadi اسمبلی حلقے میں شام پانچ بجے تک 54 فیصد سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی۔ کیرالہ کے Nilambur حلقے میں تقریباً 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مغربی بنگال کی کالی گنج اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ فیصد، 69 فیصد سے زیادہ رہا۔ پنجاب کے لدھیانہ ویسٹ اسمبلی حلقے میں 49 فیصد ووٹنگ کی خبر ہے۔ سبھی پانچ سیٹوں کیلئے ووٹوں کی گنتی پیر کے روز ہوگی۔
اس دوران، انتخابی کمیشن نے گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے دوران آج ووٹروں کی سہولت کیلئے نئی دو اہم پہل کا آغاز کیا ہے۔
اِن میں ایک پولنگ مراکز کے داخلے پر موبائل فون جمع کرنے کی سہولت اور ECINET ایپ کے ذریعے ووٹنگ فیصد سے متعلق اصل معلومات کا نظام شامل ہے۔ ووٹروں نے پولنگ مراکز کے باہر پٹسن کے بیگ میں اپنے موبائل فون جمع کروائے جو سبھی پولنگ مراکز پر اس طرح کی پہلی سہولت تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔