ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 25, 2025 9:56 AM | Chhath Puja

printer

چار روزہ چھٹھ پوجا کی تقریبات آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں شروع ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس تہوار سے متعلق گیت شیئر کریں۔

چار روزہ چھٹ پوجا تقریبات کا آج سے ملک کے مختلف حصوں میں آغاز ہو رہا ہے۔ سوریہ دیوتا اور اُن کی بہن  چھٹی میّا سے منسوب اِس تہوار میں پاکیزگی، اظہار تشکر اور خاندان کی بہتری پر زور دیا جاتا ہے۔

چھٹ پوجا کے آغاز پر عقیدتمند، اپنی صفائی کے لیے ندی یا تالاب میں پوتر ڈبکی لگاتے ہیں۔ صفائی اور تقدس کے طور پر عقیدتمند اپنے ساتھ لائی گئیں سبزیاں اور دالیں چڑھاتے ہیں۔

چھٹ پوجا، ہندو تہواروں کے سب سے زیادہ اہم تہواروں میں سے ایک ہے، جو بنیادی طور پر بہار، جھارکھنڈ اور مشرقی اترپردیش میں منایا جاتا ہے۔ چھٹ پوجا کا تہوار نیپال کے مختلف حصوں اور دنیا بھر میں بھارتی برادریوں میں بھی منایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چھٹ پوجا سے متعلق گیت پوسٹ کریں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اگلے کچھ دن کے دوران اِن گیتوں کو ری پوسٹ کریں گے۔ سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بہار اور ملک بھر کے عقیدتمند پوری عقیدت کے ساتھ چھٹ پوجا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔×