October 25, 2025 3:25 PM

printer

چار روزہ چھٹھ پوجا تقریبات کا آج سے ملک کے مختلف حصوں میں آغاز ہو رہا ہے۔

چار روزہ چھٹھ پوجا تقریبات کا آج سے ملک کے مختلف حصوں میں آغاز ہو رہا ہے۔ سوریہ دیوتا اور اُن کی بہن چھٹی میّا سے منسوب اِس تہوار میں پاکیزگی، اظہار تشکر اور خاندان کی بہتری پر زور دیا جاتا ہے۔ چھٹھ پوجا کے آغاز پر عقیدتمند، اپنی صفائی کیلئے ندی یا تالاب میں پوتر ڈبکی لگاتے ہیں۔ صفائی اور تقدس کے طور پر عقیدتمند اپنے ساتھ لائی گئیں سبزیاں اور دالیں چڑھاتے ہیں۔ چھٹھ پوجا، ہندو تہواروں کے سب سے زیادہ اہم تہواروں میں سے ایک ہے، جو بنیادی طور پر بہار، جھارکھنڈ اور   مشرقی اترپردیش میں منایا جاتا ہے۔ چھٹھ پوجا کا تہوار نیپال کے مختلف حصوں اور دنیا بھر میں بھارتی برادریوں میں بھی منایا جاتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔