December 9, 2025 9:52 PM

printer

پی ایم کسان اسکیم کی شروعات کے بعد سے مرکز نے 21 مرحلوں میں چار لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم کسانوں کو دیا ہے۔

پی ایم کسان اسکیم کی شروعات کے بعد سے مرکز نے 21 مرحلوں میں چار لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم کسانوں کو دیا ہے۔ آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران، ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پی ایم کسان پورٹل پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والے مصدقہ اعداد وشمار کی بنیاد پر فوائد کی منتقلی سے متعلق بالواسطہ طریقے سے یہ رقم ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔