January 18, 2026 10:29 AM | PM-VISHWAKARMA HAAT

printer

پی ایم وِشواکرما ہاٹ-2026 قومی راجدھانی میں آج شروع ہوگی۔

پی ایم وِشواکرما ہاٹ-2026 قومی راجدھانی میں آج شروع ہوگی۔ یہ نمائش بالخصوص پی ایم وِشواکرما اسکیم کے تحت دستکاروں کیلئے وقف کی گئی ہے۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی اس کا افتتاح   کریں گے۔ پی ایم وِشواکرما ہاٹ-2026 کا مقصد روایتی دستکاری کی ملک کی مالا مال وراثت کو نمایاں کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔

اِس نمائش کا مقصد دستکاروں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح کے فروخت کار شراکت دار اور عام لوگوں کو یہ مصنوعات فروخت کر سکیں۔ ملک بھر سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے 117 سے زیادہ دست کار اِس تقریب میں شرکت کریں گے، جس سے اِس تقریب میں مختلف روایتی ہنر کی نمائندگی ہوگی۔ اِس نمائش کا مقصد پی ایم وشوا کرما اسکیم کے مستفیدین کیلئے بازار رسائی کو بہتر بنانا اور روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنا ہے۔ پی ایم وشوا کرما ہاٹ 2026 میں غیر ملکی مشنوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ تقریب 31 جنوری تک جاری رہے گی اور لوگ صبح ساڑھے دس بجے سے رات دس بجے تک یہ نمائش دیکھنے جا سکتے ہیں۔