October 7, 2025 9:40 PM

printer

پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت سرکاری شعبے کے بینکوں کی جانب سے اب تک 10 ہزار 900 کروڑ روپئے سے زیادہ کی پانچ لاکھ سے زیادہ قرض کی درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں

حکومت نے کہا ہے کہ پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت سرکاری شعبے کے بینکوں کی جانب سے 10 ہزار 907 کروڑ روپئے کی پانچ لاکھ سے زیادہ قرض کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یہ قرض مستفیدین کو اپنی چھتوں پر شمسی نظام نصب کرنے کی خاطر مالی مدد کے طور پر فراہم کیا جارہا ہے۔ PM سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت قرض فراہمی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کی جانب سے کم سے کم شرح سود پر بغیر کسی ضمانت کے قرض کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ قرض کی درخواستیں Jan Samarth Portal کے ذریعے آن لائن دی جارہی ہیں جو مستفیدین کیلئے ایک آسان، ڈیجیٹل اور جلد سہولت فراہم کرنے والا تجربہ ہے۔ اس اقدام کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ برس فروری میں کیا تھا جس کا مقصد چھتوں پر شمسی پینل نصب کرکے گھروں کو مفت بجلی فراہم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔