پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا اسکیم کے تحت رہائشی سیکٹر میں ملک میں چھت پر مجموعی طور پر 7 ہزار 75 اعشاریہ سات-آٹھ میگاواٹ کی صلاحیت کے شمسی پینل لگائے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں وقفۂ صفر کے دوران جواب دیتے ہوئے نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت شری پد یسو نائک نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد مالی سال 2026-27 تک رہائشی سیکٹر میں ایک کروڑ گھروں میں شمسی پینل لگانے کا نشانہ حاصل کرنا ہے، جس پر 75 ہزار 21 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس اسکیم کے تحت گجرات سرفہرست ریاست ہے جس نے ایک ہزار 828 اعشاریہ صفر-پانچ میگاواٹ کی صلاحیت کا پینل لگایا ہے۔
Site Admin | December 9, 2025 9:55 PM
پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا اسکیم کے تحت رہائشی سیکٹر میں ملک میں چھت پر مجموعی طور پر 7 ہزار 75 اعشاریہ سات-آٹھ میگاواٹ کی صلاحیت کے شمسی پینل لگائے گئے ہیں