July 17, 2025 9:40 PM

printer

پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ حکومت کو روسی خام تیل پر عائد پابندیوں سے تشویش نہیں ہے۔ جناب پوری نے کہا کہ نیا بھارت، دباؤ میں نہیں بلکہ بااثر طور پر کام کرتا ہے

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ حکومت کو روسی خام تیل پر عائد پابندیوں سے تشویش نہیں ہے، کیونکہ بازار میں خاطر خواہ سپلائی دستیاب ہیں۔ نئی دلّی میں اُورجا وارتا 2025 سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ جہاں سے بھی کم قیمت پر تیل دستیاب ہو وہاں سے بھارت تیل درآمد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ نیا بھارت ہے جہاں حکومت دبائو میں نہیں بلکہ بااثر طور پر کام کرتی ہے۔ جناب پوری نے مزید کہا کہ بھارت نے 27 ممالک سے تیل خریدنے کی بجائے اب 40 ممالک سے تیل کی خرید شروع کرتے ہوئے اپنے سپلائی کے ذرائع کو وسیع کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔