پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والے مہینوں کیلئے توانائی کی سپلائی کافی مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے کَل پٹرولیم سکریٹری اور انڈین اینرجی پبلک سیکٹر کے اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے بعد اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس بات کی جانکاری دی۔ وزیر موصوف نے تیل کی سپلائی سے متعلق اِس کی اہمیت کو موجودہ تناظر میں اُجاگر کیا ہے کیونکہ ایران پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد گزشتہ روز تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بھارت سالانہ 150 بلین امریکی ڈالر مالیت کی توانائی درآمد کرتا ہے اور اِس کی 80 فیصد خام تیل کی ضروریات درآمدات سے پوری ہوتی ہے۔
Site Admin | June 14, 2025 9:47 AM | Puri India Energy
پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یقین دلایا ہے کہ بھارت کے پاس، مغربی ایشیاء تنازعے کے دوران آئندہ مہینوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر سپلائی موجود ہے۔