پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ آئرلینڈ کے Cork میں واقع Ahakista کے مقام پر ایئر انڈیا پرواز 182 (Kanishka) کو بم سے اڑائے جانے کے واقعہ کے 40 سال پورے ہونے کے موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ انھوں نے 23 جون 1985 میں ہوئے اس واقعہ کو یاد کیا جب کنیڈا نژاد دہشت گردوں نے ایئر انڈیا پرواز 182 میں دورانِ پرواز بم نصب کرکے اُسے ہوا میں ہی اڑا دیا تھا۔ اس حادثے میں 80 بچوں سمیت 329 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جناب پوری نے کہا کہ یہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا ایک وحشیانہ عمل تھا جسے ناپسندیدہ عناصر نے بھارت کو تقسیم کرنے کیلئے انجام دیا تھا۔
Site Admin | June 23, 2025 9:23 PM
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے