پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ پردھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت ملک بھر میں دس کروڑ 33 لاکھ سے زیادہ مفت LPG کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک ماحول کیلئے سازگار، پائیدار اور توانائی کے اختراعی ذرائع کے ساتھ توانائی کی یقینی فراہمی کے اہداف کی جانب گامزن ہے۔ وزیر موصوف نے پیٹرولیم کی وزارت اور تیل کی سرکاری شعبے کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے عہدیداران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے شمسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے عمل کا بھی جائزہ لیا جو ملک بھر میں 88 ہزار سے زیادہ رٹیل آئوٹ لیٹس کے وسیع تر نیٹ ورک پر مبنی ہیں۔ایک کلو واٹ سے تین کلو واٹ تک اور اس سے زیادہ صلاحیت والے تقریباً 79 ہزار ایسے آئوٹ لیٹس پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں۔
Site Admin | June 17, 2025 9:42 PM
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ پردھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت ملک بھر میں دس کروڑ 33 لاکھ سے زیادہ مفت LPG کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں