December 11, 2025 3:16 PM

printer

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے محکمے کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ توانائی معیشت کی شہ رَگ ہے اور بھارت میں توانائی کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے محکمے کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ توانائی معیشت کی شہ رَگ ہے اور بھارت میں توانائی کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ وہ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ توانائی سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگلے 20 برسوں کے دوران عالمی توانائی کی لگ بھگ 35 فیصد مانگ بھارت کی طرف سے آئے گی کیونکہ بھارت کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ وزیرِ موصوف نے ایوان کو بتایا کہ بھارت توانائی کی درآمد پر تقریباً 150 ارب ڈالر سالانہ خرچ کررہا ہے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ جہاں تک توانائی کی قیمتوں کا تعلق ہے، یہ قیمتیں بیمے اور پیداوار کی لاگت، وزن اور ڈیلر کے منافعے کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کی جاتی ہیں۔

SB – Hardeep Singh Puri