July 20, 2025 5:51 PM

printer

پیٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت تیل کے شعبے میں خود کفالت کی سمت لگاتار اعتماد کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت تیل کے شعبے میں خود کفالت کی سمت لگاتار اعتماد کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیرِ موصوف نے کہا کہ ملک قدم بہ قدم توانائی سے متعلق اپنے مستقبل کو محفوظ بنا رہا ہے۔ جناب پوری نے بتایا کہ اب 10 لاکھ مربع کلومیٹر کا ساحلی علاقہ آئل فیلڈ کی تلاش کیلئے کُھلا ہے اور 99 فیصد No-Go علاقوں کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیرِ موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت میں تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں کاروباری افراد اور صنعتی رہنماؤں کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے سِٹی گیس تقسیم کاری نیٹ ورک میں ایک انقلاب آیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔