ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پیرس میں اہم یوریپین رہنماؤں نے یوکرین کے لیے چوتھی امن و سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شرکت کی۔

پیرس میں اہم یوریپین رہنماؤں نے یوکرین کے لیے چوتھی امن و سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنک کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے کہا کہ شرکت کرنے والے سبھی ملکوں نے اس بات کی حمایت کی کہ جنگ ختم ہونے تک روس کے خلاف پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ جناب زیلینسکی نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس کی وجہ سے جنگ اب بھی جاری ہے، جس کا موقف صاف ہے کہ جنگ جاری رکھی جائے اور سفارت کاری میں تاخیر کی جائے۔ یوروپین کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen نے کہا کہ یہ سمٹ یوروپین اتحاد کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کی اقتصادی اور فوجی مدد کے سلسلے میں وسیع تر تبادلہ خیال ہوا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں