ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 23, 2025 2:51 PM

printer

پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر عالمی رہنما تعزیر کا اظہار کر رہے ہیں

دنیا بھر کے لیڈروں نے جموں و کشمیر میں کَل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم Keir Starmer نے کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کو المناک قرار دیا ہے اور کہاہے کہ اُن کی دعائیں حملے کے متاثرین اور بھارت کے عوام کے ساتھ ہیں۔

جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz نے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں سبھی زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ یوروپین کمیشن کی صدرUrsula Von Der Leyen نے بھارت کیلئے یوروپ کی مدد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا جذبہ پست ہونے والا نہیں ہے اور وہ اِس مشکل گھڑی کا مضبوطی سے سامنا کرے گا۔ بھارت میں یوکرین کے سفارتخانے نے بھی پہلگام میں سیاحوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں