پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھارت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Superna Saikia
ایران کے صدر مسعود Pezeshkian نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کی اور جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی اِس طرح کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ اور جو لوگ بھی انسانیت میں یقین رکھتے ہیں انھیں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مل کر کھڑے ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم مودی نے بھارت کے عوام کے غم وغصے سے اُنھیں واقف کرایا اور اِس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردانہ حملے کے پیچھے کارفرما افراد اور اُن کے حامیوں کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ اور فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا۔
انھوں نے بندرعباس میں آج ہوئے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے تئیں تعزیت بھی پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد النہیان نے وزیراعظم مودی سے فون پر بات کی اور دہشت گردانہ حملے میں لوگوں کی جانیں تلف ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انھوں نے حملے کی سخت مذمت کی اور بھارت کے ساتھ اپنی پوری حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے اِس بات سے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی تمام قسموں اور ان کے اظہار کے طریقوں کو قطعی مسترد کیا جانا چاہئے۔x