ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 9:56 PM

printer

پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پورے گجرات میں تلاشی کی بڑی کارروائی جاری ہے تاکہ ایسے بنگلہ دیشی باشندوں کو تلاش کیا جاسکے جو ریاست میں غیرقانونی طریقے سے رہ رہے ہیں

پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پورے گجرات میں تلاشی کی بڑی کارروائی جاری ہے تاکہ ایسے بنگلہ دیشی باشندوں کو تلاش کیا جاسکے جو ریاست میں غیرقانونی طریقے سے رہ رہے ہیں۔ احمد آباد میں چنڈولہ Lake علاقے سے 400 مبینہ غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ احمدآباد کے پولیس کمشنر جے ایس ملک نے آج جائے موقعہ کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیں اور بجلی کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دیں۔

        موربی میں اسپیشل آپریشن گروپ نے اِسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران تقریباً دس بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔ جنوبی گجرات کے مختلف علاقوں، جن میں نوساری، جلال پور، گندیوی، چِکھلی، بِلی مورا اور کھیر گام شامل ہیں، میں بھی تلاشی کی کارروائی کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں