ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 9:43 PM

printer

پچیس ستمبر کو شروع ہوئے GST بچت اُتسو کے تحت وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے کئی شعبوں میں GST شرحوں میں کمی سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے

پچیس ستمبر کو شروع ہوئے GST بچت اُتسو کے تحت وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے کئی شعبوں میں GST شرحوں میں کمی سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار نے جائزہ لیا کہ اگلے سلسلے کی GST شرحوں میں اصلاحات سے ہائوسنگ کے شعبے میں شہریوں کو کس طرح فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات میں کلیدی اشیا اور خدمات پر ٹیکس کی کمی کے سبب ہائوسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں نمایاں راحت ملی ہے۔ نئی ٹیکس شرحوں کے تحت حکومت نے تعمیراتی لاگت پر ٹیکس 28 فیصد سے 18 فیصد کردیا ہے جس سے مکانات خریدنے والوں اور Develper پر مالی بوجھ کم ہوگیا ہے۔ جی ایس ٹی 2.0 میں سنگ مرمر اور گرینائٹ Blocks کو 12 فیصد سے پانچ فیصد کردیا ہے، جس سے Flooring اور Finishing کی لاگت کم ہوئی ہے۔ اسی طرح Sand lime Bricks پر بھی ٹیکس 12 سے 5 فیصد ہوگیا ہے، جس سے مکانات کی تعمیر سستی ہوگئی ہے۔ ان اصلاحات کے سبب نہ صرف روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سب کو مکانات فراہم کرنے کے سرکار کے مشن میں بھی مدد مل رہی ہے۔