ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 2, 2025 9:51 PM

printer

پچھلے دس سال کے دوران روزگار کے موقعوں میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 17 کروڑ سے زیادہ موقعے تشکیل دیئے گئے

ملک میں روزگار کے موقعوں میں پچھلے دس سال کے دوران قابل ذکر 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت کے مطابق 2014 سے 2024 کے درمیان روزگار کے مزید 17 کروڑ سے زیادہ موقعے پیدا کئے گئے۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں پچھلے ایک سال کے دوران روزگار کے تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ موقعے پیدا ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ 2014 سے 2024 کے درمیان روزگار کی 36 فیصد شرح ترقی، 2004 سے 2014 کے درمیان کی سات فیصد شرح سے کہیں زیادہ ہے۔UPA حکومت کے دوران 2004 سے 2014 کے درمیان دو کروڑ 90 لاکھ روزگار کے اضافی موقعے پیدا کئے گئے۔
اِن اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزگار کے اِن موقعوں میں، مودی حکومت کے دوران، زراعت کے شعبے میں 19 فیصد، مصنوعات سازی کے شعبے میں 15 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت کے مطابق، بے روزگاری کی شرح میں جو 2017-18 میں 6 فیصد تھی، 2023-24 میں یہ کم ہوکر تین اعشاریہ دو فیصد رہ گئی۔ روزگار کی شرح جو 2017-18 میں 46 اعشاریہ آٹھ فیصد تھی، 2023-24 میں بڑھ کر 58 اعشاریہ دو فیصد ہوگئی۔ وزارت نے بتایا کہ گریجویٹ نوجوانوں کی روزگار کی قابلیت میں، جو 2013 میں 33 اعشاریہ نو پانچ فیصد تھی، 2024 میں 54 اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ہوگئی۔ پچھلے سات سال میں، 18 سے 28 سال کی عمر والے، چار کروڑ 70 لاکھ نوجوانوں نے EPFO میں اپنا اندراج کرایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔