بھارت کا سوشل سیکورٹی کا دائرہ 2025 میں بڑھ کر 64 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 2015 میں یہ محض 19 فیصد تھا۔ بین الاقوامی لیبر تنظیم کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دہائی میں 45 فیصد پوائنٹ کے اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔
اِن کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بین الاقوامی لیبر تنظیم ٰILO نے بھارت کی کامیابی کو تسلیم کیا ہے اور اپنا Dashboard باضابطہ طور پر شائع کیا ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ 94 کروڑ سے زیادہ افراد اب سماجی تحفظ کے کم از کم ایک فائدے کے دائرے میں آتے ہیں۔
مستفید ہونے والے افراد کی تعداد کے اعتبار سے بھارت دنیا میں اب دوسرے مقام پر ہے، جو تقریباً 94 کروڑ لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کررہا ہے۔ x