May 15, 2025 9:43 PM

printer

پٹنہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اختتام پر مہاراشٹر 158 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے

کھیلوں انڈیا یوتھ گیمز 2025 بہار کے پٹنہ میں پاٹلی پُتر کامپلیس میں ایک اختتامی تقریب کے ساتھ آج شام ختم ہوگئے۔یہ کھیل کود مقابلے اس مہینے کی چار تاریخ کو شروع ہوئے تھے۔ مہاراشٹر سونے کے 58 اور چاندی کے 47 تمغوں سمیت 158 تمغے حاصل کرکے سرفہرست رہا ہے۔ ہریانہ سونے کے 39 اور چاندی کے 27 تمغوں کے ساتھ 117 تمغے حاصل کرکے دوسرے مقام پر رہا۔ جبکہ راجستھان سونے کے 24 چاندی کے 12 تمغوں سمیت کل 60 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پررہا۔کھیل کے آخری دن باسکٹ بال Fancing اور Weightliffing ملے جُلے نتائج دیکھنے میں آئے۔اس دوران میزبان ریاست بہار نے اپنی کارکردگی کو خاطر خواہ طور پر بہتر کیا ہے اس نے پچھلے سال کے ایک عدد سے آگے بڑھ کر اس سال 36 تمغے حاصل کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔