January 14, 2026 9:44 PM

printer

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ بھارت نے توانائی میں خود کفالت کی جانب ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ بھارت نے توانائی میں خود کفالت کی جانب ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، جناب پوری نے مطلع کیا کہ انڈین آئل اور بھارت پیٹرو ریسورسز لمیٹڈ کی مشترکہ ملکیت کی کمپنی اُرجا بھارت PTE لمیٹڈ نے ابوظہبی کے آن شور بلاک-1 میں ہلکے خام تیل کی کامیاب دریافت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دریافتShilaif Play اور Habshan ذخیرے دونوں میں کی گئی ہے۔جناب پوری نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی بین الاقوامی شراکت داریاں، بھارت کی توانائی کی یقینی فراہمی کو مزید مستحکم کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔