ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 9:43 PM

printer

پوپ فرانسس کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیت کے پیغام پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اور دوسرے عالمی رہنماؤں نے ہمدردی اور انکساری کی اُن کی وراثت کی ستائش کی ہے

رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں لاطینی امریکہ کے پہلے پوپ، پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجنٹینا کے پوپ کا آج صبح طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں ویٹیکن کے Casa Santa Marta میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ پوپ کے طور پر اپنے 12 سال کی خدمات کے دوران انھوں نے صحت سے متعلق کئی چیلنجوں کا سامنا کیا جس میں حالیہ ہفتوں میں انتہائی پیچیدگیوں کا اضافہ ہوگیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور دنیا بھر کے عالمی لیڈروں نے پوپ فرانسس کو ان کی ہمدردی، انکساری اور امن وسماجی انصاف کی خاطر اُن کے اخلاص کیلئے اُنھیں یاد کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوپ فرانسس نے پوری تندہی کے ساتھ غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کی اور اُن لوگوں میں امید کی کرن جگائی جو کسی تکلیف میں مبتلا تھے۔ جناب مودی نے پوپ فرانسس کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور کہا کہ وہ سب کی شمولیت والی اور ہمہ جہت ترقی کے اُن کے عزم سے بہت زیادہ متاثر تھے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت کے لوگوں کے تئیں پوپ فرانسس کی شفقت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von der Leyen نے پوپ فرانسس کی زندگی ایک زیادہ شفاف اور زیادہ پُر امن دنیا کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کیلئے یاد کی جائے گی۔برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے کہا کہ پوپ فرانسس نے ایک ایسی دنیا کی تشکیل کیلئے انتھک محنت کی جو سبھی کیلئے صاف وشفاف ہو۔
روس کے صدر ولادیمیر پتن نے روس کے Orthodox اور کیتھولک چرچ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے تئیں پوپ فرانسس کی کوششوں کی ستائش کی۔
امریکہ سے وہائٹ ہائوس نے سوشل میڈیا پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا اُن پر اپنی رحمت کرے، ساتھ ہی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں پوپ فرانسس صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں نے معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کے ساتھ اُن کے استحکام کیلئے اُن کی ستائش کی۔اسپین نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبے احمد نے کہا کہ پوپ کے انتقال سے صرف کیتھولک عیسائی ہی کا نہیں پوری انسانیت کا نقصان ہوا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے کہا کہ ایران دنیا بھر کے تمام عیسائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہے۔کیرالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائیرو مالابار کیتھولک چرچ کے میجر آرک بشپ Emeritus کارڈِنل جارج Alencherry نے پوپ فرانس کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا جنھوں نے عوام کیلئے اپنی زندگی وقف کردی۔
ان کے انتقال پر ویٹیکن سٹی میں 9 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویٹیکن ضوابط کے پیش نظر اُن کے انتقال کے بعد چوتھے اور چھٹے دن کے درمیان اُن کی تدفین عمل میں آئے گی۔ ان کے جسد خاکی کو دیدار کیلئے سینٹ پیٹرس Basilica میں رکھا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں