ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 26, 2025 3:30 PM

printer

پوپ فرانسس کی آخری رسوم آج روم میں سینٹ میری کے بیسیلکا میں ادا کی جارہی ہیں۔

ویٹیکن سِٹی میں سینٹ پیٹرس اسکوائر میں پوپ فرانسز کی آخری رسومات شروع ہوگئی ہیں، جس میں عالمی لیڈر، معزز شخصیات اور ہزاروں پیروکار شرکت کررہے ہیں۔ عالمی رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کو روم کے سینٹ میری میجر Basilica میں دفن کیا جائے گا۔ ویٹیکن سِٹی میں بھارتی وقت کے مطابق ایک بجکر 30 منٹ پر آخری رسومات کا آغاز ہوا۔ مختلف ممالک کے صدر، وزرائے اعظم، معزز شخصیات اور مذہبی لیڈران خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

 صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو بھی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وہاں پہنچی ہوئی ہیں، جو بھارت کے عوام اور حکومت کی طرف سے تعزیت پیش کریں گی۔ دیگر اہم شخصیات میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ، فرانس کے سدر Emmanuel Macron، برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula Da Silva اور ارجنٹینا کے صدر Javier Milei شامل ہیں۔ پوپ فرانسس کا پیر کے روز 88 سال کی عمر میں اسٹروک کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں