March 18, 2025 9:58 PM

printer

پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ میں روس کی طرف سے نیوکلیائی ہتھیار کے استعمال کو روکنے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کی ہے

پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ اور سکریٹری آف اسٹیٹ Wladyslaw Teofil Bartoszewski نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پتن کو اِس بات پر آمادہ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے کہ وہ جاری روس-یوکرین تنازع میں اہم نیوکلیائی ہتھیار استعمال نہ کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب Bartoszewski نے وزیر اعظم مودی کی کوششوں کا اعتراف کیا اور عالمی امن کی کوششوں میں ایک اہم ثالثی کے طور بھارت کے رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر پتن کو آمادہ کیا کہ وہ نیوکلیائی ہتھیار استعمال نہ کریں۔
جناب Bartoszewski نے مزید کہا کہ بھارت کی جی-ٹوینٹی کی صدارت کے دوران، روس-یوکرین تنازع نے حتمی اعلامیہ پر اتفاق رائے نہ ہونے کا خطرہ پیدا کردیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ 300 باہمی میٹنگوں پر مشتمل کلیدی بات چیت، 200 گھنٹے طویل بحث ومباحثے اور 15 دستاویز کے ذریعے بھارت نے ممبر ملکوں کو ایک اتفاق رائے پیدا کرنے پر کامیاب قیادت فراہم کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنے سفارتی طاقت کو مزید مستحکم کیا۔