یوکرین پر ماسکو کے فضائی حملے کے دوران پولینڈ اور NATO کی فوج نے آج پولینڈ کے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی وجہ سے روس کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ اعظم Donald Tusk نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح سویرے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، جو ماسکو کی طرف سے ایک بین الاقوامی اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔ Tusk نے کہا کہ اِس سے NATO اور یوروپی یونین ممبر ملک کو اپنی فضائی حدود بند کرنی پڑی اور ملک کے مشرقی حصے کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ x
Site Admin | September 10, 2025 10:27 PM
پولینڈ نے یوکرین پر حملوں کے دوران اُس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روس کے ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے