November 28, 2025 10:00 AM | Chhattisgarh Conference

printer

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپیکٹر جنرل صاحبان کی 60 ویں آل انڈیا کانفرنس آج چھتیس گڑھ میں Nawa رائے پور میں شروع ہو رہی ہے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپیکٹر جنرل صاحبان کی 60 ویں آل انڈیا کانفرنس آج چھتیس گڑھ میں Nawa رائے پور میں شروع ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کَل اور اتوار کو اِس تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ کانفرنس قومی سلامتی کے لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے اور اِس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ،  قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال، امورِ داخلہ کے    وزراءِ مملکت، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان نیز مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔

اِس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے: ”وکست بھارت اور سیکیورٹی کے مختلف پہلو“۔

کانفرنس کے دوران قومی سلامتی کے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ اِس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی، دہشت گردی سے نمٹنے کی کارروائی، قدرتی آفات سے پیدا حالات کا بندوبست، خواتین کا تحفظ اور پولیس نظام میں فارنسِک سائنس اور مصنوعی ذہانت کا استعمال شامل ہے۔

یہ کانفرنس ملک بھر کے اعلیٰ پولیس افسروں اور سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے والے عہدیداروں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، تاکہ وہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر کھلے اور بامقصد طریقے سے تبادلہئ خیال کر سکیں۔

اِس کانفرنس کے دوران وزیراعظم گرانقدر خدمات کیلئے صدرِ جمہوریہ کے پولیس میڈلس بھی پیش کریں گے۔