October 13, 2025 3:14 PM

printer

پولیس نے مغربی بنگال کے درگا پور میں میڈیکل کی ایک طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے

پولیس نے مغربی بنگال کے درگا پور میں میڈیکل کی ایک طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ صدام نام کے اِس ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ درگاپور کی ایک عدالت نے اِس معاملے میں گرفتار کیے گئے تین افراد کو کَل دس دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا  ہے۔ درگاپور میں ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کی دوسرے سال کی MBBS کی طالبہ کی دس اکتوبر کی رات کو کالج کیمپس کے نزدیک مبینہ طور پر اُس وقت آبروریزی کی گئی تھی جب وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کیلئے باہر گئی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔