پورے یورپ میں شدید گرمی کی وجہ سے درجہ حرارت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے صحت اور جنگل کی آگ سے متعلق خطرات بڑھ گئے ہیں۔ جنوبی اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں EL Granado میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا، جو جون کے مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ہے۔ پرتگال، اٹلی اور کروشیا کے حصوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ مغربی اور وسطی یورپ میں موسم سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے۔ روم اور Milan سمیت اٹلی کے 21 شہروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، کیونکہ اسپتالوں نے لو لگنے کے معاملات میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔ یونان میں جنگل کی آگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ لندن میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور آج ویمبلڈن کا سب سے گرم افتتاحی دن رہا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ جون کا مہینہ یوروپ کی تاریخ میں گرم ترین مہینہ ہوسکتا ہے۔×
Site Admin | June 30, 2025 3:12 PM
پورے یورپ میں شدید گرمی کی وجہ سے درجہ حرارت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے
