March 2, 2025 9:39 PM

printer

پورے ملک میں رمضان کا ماہِ مبارک آج سے شروع ہوگیا ہے

پورے ملک میں رمضان کا ماہِ مبارک آج سے شروع ہوگیا ہے۔ رمضان کے آغاز کے موقع پر کَل رات لوگوں نے مساجد میں کثیر تعداد میں تراویح کی نماز ادا کی، جو پورے ماہ جاری رہے گا۔ رمضان المبارک اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد عید الفطر منائی جاتی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی لائے گا۔ خلیجی ملکوں میں رمضان کے مہینے کا آج دوسرا روزہ تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔