پورے ملک میں رمضان کا ماہِ مبارک آج سے شروع ہوگیا ہے۔ رمضان کے آغاز کے موقع پر کَل رات لوگوں نے مساجد میں کثیر تعداد میں تراویح کی نماز ادا کی۔ رمضان المبارک اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے۔ خلیج کے ملکوں میں آج رمضان کا دوسرا دن ہے۔ اِدھر وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان کا ماہِ مبارک شروع ہونے پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی لائے گا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ رمضان کا ماہِ مبارک تشکر اور خود کو وقف کرنے کی عکاسی کرتا ہے اور لوگوں کو رحمدلی، خدمت اور ہمدردی کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔
Site Admin | March 2, 2025 2:47 PM
پورے ملک میں رمضان کا ماہِ مبارک آج سے شروع ہوگیا ہے