November 2, 2025 2:46 PM

printer

پورے ملک میں آکاشوانی سنگیت سمّیلن کی تقریبات کا ایک ماہ طویل سلسلہ آج شروع ہورہا ہے

67 واں آکاشوانی سنگیت سمیلن آج دلّی، ممبئی اور چنئی میں کنسرٹس کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ ایک مہینے تک جاری رہنے والے اِس سنگیت سمیلن کے دوران، ملک کے 24 شہروں میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یہ تقریب پرسار بھارتی کے زیرِ اہتمام وزارتِ ثقافت کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ آکاشوانی سنگیت سمیلن، 1954 میں اپنے قیام کے بعد سے بھارت کی سب سے قابلِ احترام ثقافتی روایات میں سے ایک رہا ہے۔ اِس کا مقصد ہندستانی، ہلکی اور لوک موسیقی کے بہترین انداز کو ملک بھر کے ناظرین تک پہنچانا تھا۔ سمیلن نے بھارت کے بھرپور موسیقی ورثے کے تحفظ، فروغ اور مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

2025 کے ایڈیشن میں ہر مقام پر دو کنسرٹ ہوں گے۔ ایک بھارتی کلاسیکی موسیقی کیلئے جبکہ دوسرا ہلکی اور لوک موسیقی کے لیے مخصوص ہوگا۔

پنجی اور شیلانگ میں خصوصی طور پر مغربی کلاسیکی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جو بھارت کی علاقائی موسیقی کے تنوع کو ظاہر کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔