پورے ملک اور بیرونِ ملک سے 79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے منائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
مدھیہ پردیش میں، بھوپال میں یومِ آزادی کا جشن ریاستی سطح پر منایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے قومی پرچم پھیرایا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مدھیہ پردیش قومی تعلیمی پالیسی 2020 نافذ کرنے والی سرکردہ ریاست بن گئی ہے۔
پنجاب میں یومِ آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ریاستی سطح کی تقریب فرید کوٹ میں منعقد ہوئیں، جہاں وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے قومی پرچم پھیرایا۔
اوڈیشہ میں وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی ریاستی سطح پر منعقدہ تقریبات میں آج صبح بھوبنیشور میں مہاتما گاندھی مارگ پر قومی پرچم پھیرایا اور پریڈ سے سلامی لی۔
اپنے خطاب میں جناب ماجھی نے اپنی سرکار کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا اور ریاست کی ترقی کے روڈمیپ کا خاکہ پیش کیا۔
چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ ویشنو دیو سائی نے رائے پور کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں قومی پرچم پھیرایا اور سلامی لی۔ اِس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے قوم کے مفاد میں دیسی مصنوعات کو اپنانے کی اہل کی۔
بہار میں یومِ آزادی پورے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ریاستی سطح کی اہم تقریب پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر اعلیٰ نشیش کمار نے قومی پرچم پھیرایا۔
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اُن کی سرکار کی توجہ نوکریوں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر مرکوز ہے اور اگلے 5 برسوں میں نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
آسام میں، یومِ آزادی کی اہم تقریب گواہاٹی کے Veterinary پلے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے ترنگا پھیرایا اور پریڈ سے سلامی لی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسام، ملک کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی 3 ریاستوں میں شامل ہے۔
ناگا لینڈ بھی ثقافتی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یومِ آزادی منانے میں ملک کے ساتھ شامل ہوا۔ بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے بھارت کے ہائی کمشنر سنتوش جھا نے کولمبو میں آج صبح IPKF یادگار پر عقیدت کے پھول نذر کیے۔ بھارتی برادری کی ایک بڑی تعداد میں Chancery بلڈنگ میں اِس تقریب میں حصہ لیا۔
Site Admin | August 15, 2025 3:30 PM
پورے ملک اور بیرونِ ملک سے 79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے منائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں