پورے مدھیہ پردیش میں سردی کا زور جاری ہے اور کئی ضلعوں میں کہرا بھی چھایا ہوا ہے۔
بھوپال کے موسمیاتی مرکز کے متعلق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مدھیہ پردیش کے سبھی ڈویژنوں میں موسم خشک رہا۔ ریاست میں پنچ مڑھی سب سے سرد مقام رہا جہاں کم سے کم ٹمپریچر تین اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شاہ ڈول ضلعے میں کلیان پور میں یہ چھ اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اُدھر گوالیار، ریوا، ستنا اور اندور ضلعے میں ہلکا کہرا چھایا رہا۔ موسمیات محکمے کے مطابق آنے والے دنوں میں کم از کم ٹمپریچر میں ایک دو ڈگری سیلسیس کی مزید گراوٹ آ سکتی ہے۔