ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 18, 2025 9:58 PM

printer

پورے فرانس میں حکومت کے کفایت شعاری کے منصوبوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں

فرانس میں آج، آئندہ بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد ملک گیر احتجاج میں شامل ہوئے۔ احتجاج کر رہے Unions نے حکومت سے بجٹ کٹوتیوں کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس ہڑتال سے اسکول، اسپتال، ٹرین خدمات اور فارمیسیز متاثر ہوئے کیونکہ اساتذہ، طبی عمل اور دیگر سرکارے ملازمین نے کام پر جانا بند کر دیا۔ اس احتجاج نے ہائی اسکول کے طلبہ بھی شامل ہوئے اور انھوں نے داخلی دروازے بند کر دیے اور بہتر عوامی خدمات اور پینشن اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین، بڑھتے ہوئے اخراجات، امیروں پر زیادہ ٹیکسز اور پنشن میں مجوزہ تبدیلی کی منسوخی کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق تقریبا 8 لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ پیرس میں تقریبا نصف پرائمری اسکول کے استاتذہ نے ہڑتال کی۔وزیراعظم Sebastien Lecornu کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے کیونکہ وہ بڑھتے ہوئے خسارہ کے درمیان 2026 کے بجٹ کیلئے عوامی حمایت چاہتے ہیں۔