بھارتی محکمۂ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں گھنا کہرا چھائے رہنے سے متعلق Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اِس مہینے کی 25 تاریخ تک گھنے کہرے کے حالات سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ اِسی طرح کے حالات 26 جنوری تک ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم میں بھی رہیں گے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید کہا کہ اگلے دو دن کے دوران شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجۂ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کی بتدریج کمی واقع ہوگی۔اس دوران دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئی ہے۔ آج شام 7 بجے دلّی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 285 درج کیا گیا۔
اتراکھنڈ میں، بدری ناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری اور یمنوتری کے تیرتھ استھانوں اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری نیز نشیبی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجۂ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔
طویل مدت کے بعد ریاست کے پہاڑ برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے ہیں۔ چمولی ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، جس میں بدری ناتھ، ہیم کُنڈ صاحب، Auli، نیتی ویلی اور Mana علاقے شامل ہیں۔ رودر پریاگ ضلع میں کیدارناتھ دھام اور Triyuginarayan میں برفباری کی خبر ملی ہے جب کہ Harshil وادی سمیت گنگوتری اور یمنوتری میں بھی برفباری ہوئی ہے۔