ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2025 10:08 PM

printer

پوری میں دنیا بھر میں مشہور سالانہ رتھ یاترا کیلئے بڑے پیمانے پر لوگ جمع ہو رہے ہیں۔ مقدس رَتھ Gundicha مندر کی جانب آدھے راستے پر پہنچ گیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اڈیشہ کے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے گزشتہ گیارہ سال درحقیقت تاریخی رہے ہیں۔ ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ بھارتی ریل کے سفر کو آسان بنایا گیا ہے اور خاص طور سے جگن ناتھ پوری کے پوتر شہر کے یاتریوں کیلئے ریل کے سفر میں آسانی پیدا کی گئی ہے۔ اپنے مضمون میں جناب ویشنو نے لکھا ہے کہ اڈیشہ کے ریلوے بجٹ میں موجودہ مالی سال میں بارہ گنا اضافہ کرتے ہوئے10 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کئے گئے ہیں۔2014 سے اڈیشہ میں دوہزار کلو میٹر سے زیادہ نئی ریلوے لائن بچھائی گئی ہیں، جو تقریباََ ملیشیا کے پورے ریل نیٹ ورک سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 59امرت اسٹیشن بنائے جارہے ہیں۔
اوڈیشہ کے پوری میں دس لاکھ سے زیادہ عقیدت مند آج عالمی شہرت یافتہ سالانہ رتھ یاترا کے دوران دیوتائوں کے رتھ کی ایک جھلک پانے کیلئے جمع ہوئے۔ یہ سال میں واحد موقع ہوتا ہے، جب عقیدت مند بھگوان جگن ناتھ کا اپنے بھائی بلرام اور بہن سُبھدرا کے ہمراہ پوری جگن ناتھ مندر سے باہر جاتے ہوئے نظارہ کرتے ہیں۔
دیوتائوں کی مورتیوں کو لے جانے کیلئے تین خوبصورت رتھوں کو آج دوپہر پوری کے جگن ناتھ مندر سے کھنچنے کی شروعات ہوئی، جو نو دن کے دوران تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنی موسی کے گھر Gundicha مندر پہنچیں گے۔
پوری جگن ناتھ یاترا کے تینوں رتھوں کو Gundicha مندر کے راستے میں ہی روکا جاتا رہا اور تمام تر کوششوں کے باوجود وہ غروب آفتاب سے پہلے اپنے مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ پائے۔ رتھوں کو کھنچنے کا عمل کل صبح دوبارہ شروع ہوگا۔ دیوی دیوتا پانچ جولائی کو بہودا یاترا کے دوران واپسی تک Gundicha مندر تک قیام کریں گے۔ اسی دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندکل سے ہی شہر میں جمع ہونے لگے تھے تاکہ 12ویں صدی کے مندر کے سری جگن ناتھ کے درشن کرسکیں۔ اس یاترا کیلئے بھارت کے علاوہ بڑی تعداد میں بین الاقوامی سیاح بھی پوری پہنچتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں