ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 1, 2025 10:11 AM | New Year Combined

printer

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی، زبردست خوشیوں، عقیدے اور روحانی جذبے کے ساتھ نئے سال 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی، زبردست خوشیوں، عقیدے اور روحانی جذبے کے ساتھ نئے سال 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئے سال سے قبل ملک کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا سال ہر ایک کی زندگی میں نئی امیدیں، خواب اور امنگوں کے آغاز کا سال ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے عوام سے زور دے کہا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کی پرورش کریں اور ملک کو مقدم رکھیں۔

قومی راجدھانی میں، نئے سال 2025 کا خیر مقدم، مذہبی جوش و جذبے اور متحرک تقریبات سے کیا گیا۔ عقیدتمندوں نے، برلا مندر اور جھنڈے والان مندر سمیت بہت مندروں میں حاضری دی اور صبح کی آرتی میں شرکت کی۔

راجدھانی دلّی میں، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے 20 ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے تھے، تاکہ عوام کی حفاظت اور پُر امن تقریبات کا انعقاد کیا جا سکے۔

دنیا بھر کے عوام، 2024 کو الودع کہہ کر 2025 کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ بحرالکاہل کا ملک Kiribati ایسا پہلا ملک ہے، جہاں نئے سال 2025 نے دستک دی۔

اُدھر ہماچل پردیش میں بھی سیاحوں اور مقامی افراد نے پورے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کیا۔ یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر حفاظت کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

V/C Prabha

نئے سال کی تقریبات کو، یادگار بناتے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو رات 12 بجے تک رقص کرتے اور گانے گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ریاست کے مختلف ہوٹلوں میں سیاحوں کی تفریح کے لیے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ انتظامیہ نے شملہ منالی اور دیگر سیاحتی مقامات پر حفاظت کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ اسی دوران نئے سال کے پہلے دن لوگ شکتی پِیٹھ اور دیگر مندروں میں پوجا ارچنا کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں۔