December 6, 2025 9:38 PM

printer

پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں آج سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کی جانب سے منعقدہ گیارہویں بھارتی بین الاقوامی سائنس فیسٹول، IISF کا آغاز ہوا

پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں آج سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کی جانب سے منعقدہ گیارہویں بھارتی بین الاقوامی سائنس فیسٹول، IISF کا آغاز ہوا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ہریانہ کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر کرشن بیدی کے ہمراہ، اِس فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خلاء باز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے طلباء اور نوجوان سائنسدانوں سے اپنے تجربات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھارتیوں کیلئے واقعی باعث ترغیب ہے کہ ملک، سائنس کے شعبے میں خود کفیل بن رہا ہے۔ انہوں نے خلائی شعبے میں بھارت کی کار کردگی پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اِس مرتبہ، IISF خود کفیل بھارت کیلئے: سائنس سے خوشحالی کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم، اسرو، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO اور دیگر سرکردہ سائنسی اداروں کے سینئر سائنداں اور تحقیق کار بھی پہنچے ہیں، جو بات چیت کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔