December 23, 2025 9:34 AM

printer

پنچایتی راج کی وزارت نے پنچایتوں سے متعلق(Extension to Scheduled Areas) Act 1996 کی سالگرہ پر آج وشاکھا پٹنم میں دو روزہ PESA مہوتسو کا آغاز کیا ہے۔

پنچایتی راج کی وزارت نے پنچایتوں سے متعلق(Extension to Scheduled Areas) Act 1996 کی سالگرہ پر آج وشاکھا پٹنم میں دو روزہ PESA مہوتسو کا آغاز کیا ہے۔ PESA ایکٹ میں پنچایتی راج اداروں کی شیڈولڈ علاقوں میں توسیع اور مقامی سیلف گورننس میں گرام سبھاؤں کے رول کو مضبوط کرکے مقامی قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ یہ مہوتسو ان علاقوں میں اس ایکٹ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور گرام پنچایتوں کی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پنچایتی راج کی مرکزی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری مکتا شیکھر نے کہا کہ یہ مہوتسو کمیونٹی کی قیادت والی حکمرانی اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔x