پنچایتی راج محکمے کی وزارت آج 1996 کے پنچایتوں سے متعلق شیڈولڈ علاقوں میں توسیع کے ایکٹ کو منانے کے سلسلے میں، آج وشاکھاپٹنم میں دو روزہ PESA مہوتسو کا اہتمام کررہی ہے۔ مذکورہ ایکٹ میں شیڈولڈ علاقوں تک پنچایتی راج اداروں کو توسیع دے کر اور مقامی سطح پر خود حکمرانی میں گرام سبھاؤں کے رول کو مستحکم بناکر قبائلی طبقوں کو بااختیار بنانے کی گنجائش ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، پنچایتی راج کی مرکزی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری مُکتا شیکھر نے کہا کہ اِس پروگرام سے برادری کی زیرِ قیادت حکمرانی اور قبائلی افراد کو بااختیار بنانے کے تئیں سرکار کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔
محترمہ مُکتا شیکھر نے کہا کہ یہ مہوتسو مقامی ترقی میں گرام سبھاؤں کے رول اور قبائلی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔