July 3, 2025 12:01 AM

printer

پنٹاگن نے، امریکہ کے کم ہتھیاروں کے ذخیرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، یوکرین کو ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے

پنٹاگن نے، امریکہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، یوکرین کو کچھ مخصوص ہتھیاروں کی فراہمی پر روک لگا دی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان Anna Kelly نے کہا کہ یہ قدم امریکی فوجی امداد سے متعلق ایک عالمی تجزیہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مفاد اولین ہے۔ جن ہتھیاروں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں فضائی دفاعی Interceptors اور یوکرین کے دفاع کیلئے انتہائی ضروری جنگی ساز و سامان شامل ہے۔

فروری 2022 سے اب تک، امریکہ نے یوکرین کو 66 ملین ڈالرس سے زیادہ کی فوجی امداد دی ہے۔ تاہم، یوکرین نے امریکی سفارتخانے کے نائب چیف کے ساتھ ایک میٹنگ کی درخواست کی ہے، اس وارننگ کے ساتھ کہ اگر یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد میں تاخیر ہوئی تو اس سے روس کے حوصلے بلند ہوں گے۔

اسی سے متعلق ایک اور پیشرفت میں، فرانس کے صدر امانوئل میخواں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو گھنٹے طویل ایک فون کال کے دوران بات چیت میں یوکرین کے ساتھ جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ گذشتہ دو سال میں یہ دونوں رہنماوں کے درمیان پہلی اور اتنی طویل بات چیت ہے۔x