پنشن فنڈ انضباطی اور ترقیاتی اتھارٹی نے Unified پنشن اسکیم کو عملی شکل دینے کے لیے ضابطوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے NPS کے دائرے میں آنے والے مرکزی سرکار کے ملازمین کے لیے اس سال جنوری میں UPS نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اِن ضابطوں کا اطلاق اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ہوگا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Bhanu
اِن ضابطوں کے تحت مرکزی سرکار کے ملازمین کو تین زمروں میں رکھا جا سکے گا۔ پہلے زمرے میں مرکزی سرکار کے وہ ملازمین آئیں گے، جو پہلی اپریل 2025 کو پہلے سے ملازمت میں تھے اور یہ NPS کے دائرے میں ہیں۔ دوسرے زمرے میں مرکزی سرکار کی خدمات میں بھرتی کیے گئے نئے ملازمین شامل ہوں گے، جو پہلی اپریل 2025 یا اس کے بعد ملازمت میں آئیں گے۔ تیسرے زمرے میں مرکزی سرکار کے وہ ملازمین ہوں گے، جو NPS کا حصہ تھے اور 31 مارچ 2025 کو یا اس سے پہلے ریٹائر ہو گئے تھے، خواہ وہ رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہوئے ہیں یا بنیادی ضابطے 56 (i) کے تحت ریٹائر ہوئے ہوں اور UPS کے اہل ہوں۔ اِن سبھی زمروں کے مرکزی سرکار کے ملازمین کے لیے اِندراج کرانے اور دعووں سے متعلق فارم پہلی اپریل سے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ متعلقہ ملازمین خود جا کر بھی یہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔