بھارت کی گوناگونیت کا جشن منانے کے لیے ثقافتی ہم ٓآہنگی کی ایک 15 روزہ تقریب بھارت پَرو کَل شام سے گجرات کے ایکتا نگر میں شروع ہو گئی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اس Festival کا افتتاح کیا، جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وِژن پر مبنی ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ مجسمہئ اتحاد اور ایکتا نگر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ دنیا کے لیے قدرت، ترقی اور ثقافتی ورثے کو ایک بین الاقوامی مثال ہیں۔
انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کے منتر پر عمل کر کے ہی ہم خود کفیل اور بہتر بھارت کی تشکیل کر سکتے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس فیسٹیول کا انعقاد وزارت ثقافت، گجرات ٹورزم اور نوجوانوں اور ثقافتی امور کے محکمے نے مشترکہ طور پر کیا ہے اور یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔
اس 15 روزہ فیسٹیول کے دوران ہر روز بھارت کی مختلف ریاستوں سے لذیز بھارتی پکوان، رنگا رنگ تقریبات، شاندار دستکاری، روایتی لوک رقص اور فنکارانہ پیشکش ہوں گی۔ عالمی سطح کا ثقافتی مقام ایکتا نگر ٹورسٹ سرکٹ توجہ کا مرکز ہوگا، جہاں اس فیسٹیول میں حصہ لینے والی ریاستوں کی طرف سے دلکش جھاکیاں پیش کی جائیں گی۔
بھارت پَرو قبائلی رہنماء بھگوان بِرسا منڈا کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک شاندار تقریب کے ساتھ 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ یہ فیسٹیول 16 اور 17 نومبر کو بھی Cyclothon کے جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے گا۔