ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 13, 2025 9:31 PM

printer

پنجاب کے Majitha میں زہریلی شراب کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے

پنجاب میں نقلی شراب کے معاملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے اور دیگر کئی افراد اسپتال میں شریک ہیں۔ یہ واقع امرتسر کے Majitha حلقے میں پیش آیا جہاں کل رات چار گائووں کے باشندوں نے ایتھانول سے بنی نقلی شراب پی لی تھی۔ مرنے والوں کے افراد خاندان سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس دوران دو ایکسائز افسران، ایک ڈی ایس پی اور ایک SHO کو معطل کردیا گیا ہے۔
اب تک اس معاملے میں سرغنہ سمیت دس لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے ورثاء کو دس لاکھ روپے اور خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا نے اس سانحے پر وزیر اعلیٰ پر نکتہ چینی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں