July 28, 2025 2:46 PM

printer

پنجاب کے لدھیانہ میں گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ایک گاڑی کے Sirhind Canal میں گرنے سے 6 افراد کی موت ہوگئی

پنجاب میں کَل رات لدھیانہ اور جلندھر اضلاع میں 2 علیحدہ علیحدہ واقعات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے اور 19 کو بچا لیا گیا۔ لدھیانہ میں 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب Manakwal گاؤوں سے 29 عقیدتمندوں کو لے جارہی ایک گاڑی سرہند نہر میں جا گری۔ 4 افراد لاپتہ ہیں اور 19 کو بچا لیا گیا ہے۔ لدھیانہ کے ڈپٹی کمشنر ہمانشو جین نے کہا ہے کہ یہ گروپ مذہبی مقام سے واپس آرہا تھا اور اِس حادثے کے بعد تلاش کارروائی جاری ہے۔
اِس دوران ایک اور واقعہ میں جالندھر میں ایک مقامی سِول اسپتال میں 5 مریضوں میں سے 3 کی اُس وقت موت ہوگئی، جب تکنیکی خرابی کی وجہ سے آکسیجن پلانٹ سے سپلائی منقطع ہوگئی۔
ایک اور مریض کی حالت سنگین ہے۔ صحت کے ریاستی وزیر بلبیر سنگھ نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد اِس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ طلب کی ہے۔