پنجاب کے شہر اَمرتسر میں ریاستی پولیس نے آج ایک کارروائی کرکے ہتھیاروں اور منشیات کی سرحد کے آر پار اسمنگلنگ کے ایک بڑے نیٹورک کا پردہ فاش کیا ہے اور اِس سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اِس نیٹورک کو پاکستان کی ISI کے حمایت یافتہ کارندوں کے ذریعہ چلایا جارہا تھا، جسے پنجاب پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں کامیابی سے تہس نہس کردیا۔
ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو کے مطابق، اِس کارروائی کے دوران، ایک Ak Saiga-308 اسالٹ رائفل، 2 پستولیں، دونوں ہتھیاروں کے 100 کارآمد کارتوس اور منشیات سے متعلق 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم، ایک کار اور موبائل فونز ضبط کیے گئے۔
Site Admin | July 27, 2025 3:07 PM
پنجاب کے شہر اَمرتسر میں ریاستی پولیس نے آج اسمنگلنگ کے ایک بڑے نیٹورک کا پردہ فاش کیا ہے اور اِس سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا ہے