پنجاب کے امرتسر میں، سرحدی محافظ دستے BSF نے، کل شام ایک اور کامیاب دہشت گرد مخالف آپریشن کے تحت بڑی مقدار میں اسلحہ، گولی بارود اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا۔
ضبط کیے گئے اسلحے میں، IED سرکٹ والا 5 کلو گرام مہلک RDX، 5 دستی بم، 220 زندہ کارتوس اور میگزین کے ساتھ 4 پستول شامل ہیں۔ یہ اسلحہ دو بڑے پیکٹس میں چھپایا گیا تھا، جسے زرعی زمین سے برآمد کیا گیا ہے۔
BSF کے ذرائع نے بتایا کہ بروقت آپریشن نے ممکنہ تباہ کُن دہشت گردانہ حملے کو ٹال دیا ہے۔ ضبط کیا گیا مواد امرتسر پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔×